مدرسے کے طالب علم پر تشدد کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور(بیوروچیف)کاہنہ کے علاقے میں مدرسے کے ایک طالب علم پر مبینہ تشدد کے واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ایک مرکزی ملزم کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق طالب علم سمیر اور مدرسے کے امیر طاہر کے درمیان کسی معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی۔پولیس کے مطابق مدرسے کے امیر نے اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ طالب علم پر تشدد کیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں مبینہ طور پر ملزمان کو تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے 6 نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ طالب علم کی نشاندہی پر مرکزی ملزم ظاہر کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ اہل خانہ کے مطابق تشدد کے بعد بچے کی حالت غیر ہونے پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ بتایا گیا ہے کہ 12 سالہ علی حیدر تقریباً 8 روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں