فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید37وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیا، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر3خواتین کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق کھرڑیانوالہ کے علاقہ مکوآنہ کے شہزاد کی جواں سالہ بیٹی (ع) کو نامعلوم، ستیانہ روڈ کے علاقہ37گ ب کے شہروز کی اہلیہ (ع) کو ملزمان محمد حسین وغیرہ اور جڑانوالہ کے علاقہ71گ ب کے اشرف کی اہلیہ (ب) کو اوباش ملزمان ناصر وغیرہ نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ محلہ قدرت آباد کے لطیف کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی اور قیمتی سامان چوری، مرضی پورہ کے قریب کاشف علی سے موٹر سائیکل، نقدی وفون چھین لیا، پیپلز کالونی ڈی گرائونڈ شبلی کالج کے باہر فیضان سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، ساحل ہسپتال کے باہر شہباز رضا سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین کر لے گئے، 3ج ب اومیگا سٹی کے قریب عامر نواز کی زیر تعمیر فیکٹری سے لاکھوں کا سریا و قیمتی سامان چوری، ملت ٹائون کے عثمان اصغر کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا قیمتی سامان چوری، 191ر۔ب کے شبیر حسین کے گھر سے لال پمپ چور لے اڑے، 143ر۔ب کے نواز سے موٹرسائیکل، نقدی وفون چھین لیا گیا، 59ج ب کے اشرف کے ڈیرہ سے قیمتی سامان چوری، ستارہ گولڈ سٹی کے طارق جاوید کی گاڑی سے لاکھوں روپے کی نقدی چور لے اڑے، جواد ٹائون کی ریحانہ کوثر کے گھر سے قیمتی سامان چوری،235ر۔ب کے شاہد امین کی فیکٹری سے 5لاکھ کا سامان چور لے اڑے، عید گاہ روڈ جڑانوالہ کے قریب خالد حسین سے نقدی وفون چھین لیاگیا، ڈھینگا پھاٹک کے قریب احسن سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل، نقدی وفون چھین لیا، 275ج ب کے قریب نجمہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، 240گ ب کے گلفام سے 35ہزار وفون چھین لیا، 103گ ب کے شفیق سے موٹرسائیکل، نقدی وفون چھین لیا، 36گ ب کے عبدالرحیم سے21ہزار وفون چھین لیا، 73گ ب کے سہیل کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، 26گ ب کے خالد محمود سے 45ہزار وفون چھین لیا، 374گ ب کے فاروق کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چوری، 63ر۔ب کے عمر حیات سے 25ہزار وفون، 418گ ب کی ولائت بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، قصبہ تاندلیانوالہ کے ناصر علی کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری، جلی فتیانہ کے شوکت علی کی دکان سے کریانہ کا سامان چوری، 468گ ب کے باہر حویلی سے مویشی چوری، 488گ ب کے عرفان کے گھر کی چھت سے قیمتی جانور چوری اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں لوٹ لئے گئے۔ علاوہ ازیں سول ہسپتال سے ذیشان علی، کامرس کالج عبداللہ پور سے زونیل طاہر، تیمور اڈا سروس روڈ سے محمد بوٹا،گلستان کالونی کے عثمان فرید، 186ر۔ب کے امجد، ڈھینگا پھاٹک کے قریب اشفاق احمد، جامع مسجد خانوآنہ کے قریب اختر حسین اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کو پکڑنے میں ناکام رہی ، شہر بھر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عد م تحفظ کا شکار ہو گئے۔




