لندن(سپورٹس نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا ویمنز نے بھارت ویمنز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔لارڈز کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے، کپتان ہرمن پریت کور نے سب سے زیادہ 56 رنز کی اننگز کھیلی۔اس کے علاوہ سمرتی مندانا نے 38 جبکہ شفالی ورما اور جمائما روڈریگز نے 34، 34 رنز بنائے، آسٹریلیا کی جانب سے صوفی مولینیکس نے 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔بھارتی ٹیم کی جانب سے دیے گئے




