ورلڈکپ سے باہر ہونے پر یوروگوئے کیلئے بک چارٹر فلائٹ منسوخ

گوادالاجارا (سپورٹس نیوز) ورلڈ کپ سے اخراج کے بعد یوروگوائے فٹبال ٹیم کو ایک اور غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جہاں ٹیم کے لیے مختص چارٹر پرواز منسوخ کر دی گئی اور کھلاڑی اب مختلف کمرشل پروازوں کے ذریعے وطن واپس جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوروگوئے فٹبال ایسوسی ایشن نے میکسیکو میں قائم ٹیم کے بیس کیمپ سے دارالحکومت مونٹی ویڈیو واپسی کے لیے بک کی گئی چارٹر فلائٹ منسوخ کر دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد قومی اسکواڈ ایک ساتھ سفر کرنے کے بجائے الگ الگ کمرشل پروازوں سے وطن لوٹے گا۔یوراگوئے کو گروپ مرحلے کے آخری میچ میں اسپین کے خلاف کامیابی درکار تھی۔ تاہم، ٹیم اس سے قبل سعودی عرب اور کیپ وردے کے خلاف اپنے دونوں میچ برابر کھیلنے کے باعث مشکل صورتحال سے دوچار تھی۔ گوادالاجارا میں کھیلے گئے اہم مقابلے میں اسپین نے پہلے ہاف کے 42 ویں منٹ میں گول کیپر کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے برتری حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں