رہائشی علاقوں میں کھاد اور زرعی ادویات کی دکانوں کی اجازت کی تجویز مسترد

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے کھاد اور زرعی ادویات کے کاروبار سے متعلق لینڈ یوز قوانین میں اہم تبدیلیوں کی منظوری ، تاہم رہائشی علاقوں میں کھاد اور زرعی ادویات کی دکانیں قائم کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔ نئی پالیسی کے تحت پیسٹی سائیڈز اور فرٹیلائزر ڈیلرز کے لیے کاروبار کو آسان بنانے اور لائسنسنگ کے نظام کو مزید مثر بنانے کی تجویز منظور کی گئی ہے۔ کھاد اور زرعی ادویات کے لائسنس کے اجرا کے طریقہ کار میں بھی مزید اصلاحات کی جائیں گی۔نئی پالیسی کے تحت ای بز سسٹم کے ذریعے لائسنس کے اجرا کا دورانیہ 120 دن سے کم کر کے 14 دن کر دیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں