کاروباری تنازعات،9شہریوں کیساتھ4کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان کا 9شہریوں کیساتھ 4کروڑ کا فراڈ’ منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ جعلی نکلے۔ 193 رب کے رہائشی عمران نے کھرڑیانوالہ پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ اس کے واقف کار نسیم افضل اور اسکی اہلیہ عمارہ نے کاروبار کا جھانسہ دیکر اڑھائی کروڑ کی رقم حاصل کر کے منافع دیا نہ ہی رقم واپس کی۔ چنیوٹ بازار کے تاجر عامر اقبال کا کہنا ہے کہ ملزم صہیب نے 49لاکھ کا مال لیکر جعلی چیک تھما دیا۔ ریلبازار پولیس کو درخواست گزارتے محمد علی نے بتایا کہ ملزم بلال نے 30لاکھ’ پیپلزکالونی کے عثمان غنی سے ملزم محمد عثمان نے 17لاکھ’ سمن آباد کے ریاض سے ملزم احمد نے 5لاکھ 68ہزار’ ریلبازار کے نثار سے ملزم شہباز’ جناح کالونی کے عبدالوہاب سے ملزم حیات’ غلام محمد آباد کے افتخار علی سے ملزم زاہد کاروبار کا جھانسہ دیکر لاکھوں کی رقم لے اُڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں