ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اساتذہ کی پروموشن، پروموشن کے بعد پوسٹنگ کے منتظر اساتذہ و افسران اور باہمی تبادلوں کے لیے ای۔ ٹرانسفر رائونڈ کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق باہمی تبادلوں، پروموشن اور پوسٹنگ کے منتظر اساتذہ 23جون 2026سے 5جولائی 2026تک آن لائن درخواستیں جمع کرا سکیں گے، جبکہ متعلقہ حکام 7جولائی سے 13 جولائی 2026تک درخواستوں اور دستاویزات کی تصدیق کریں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق درخواستوں پر اٹھائے گئے اعتراضات اور خدشات کا ازالہ 14جولائی سے 18جولائی 2026تک کیا جائے گا، جبکہ کامیاب درخواست گزاروں کے تبادلہ اور پوسٹنگ کے احکامات 21جولائی 2026کو جاری کیے جائیں گے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ شیڈول کے مطابق کارروائی مکمل کرتے ہوئے ای-ٹرانسفر کے عمل کو بروقت یقینی بنائیں۔




