لندن (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کے دو بڑے نام ایک ہی سیریز کے دوران کھیل کو الوداع کہہ گئے۔ انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر بین اسٹوکس نے نیوزی لیند کیخلاف سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ناٹنگھم ٹیسٹ کے دوران کرکٹ کو خیرباد کہا۔اسی سیریز سے پہلے لارڈز ٹیسٹ کے بعد سابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے بھی بین الاقوامی کرکٹ کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہا۔کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ معمول کی بات مگر ایک کھلاڑی کے لیے یہ مشکل مرحلہ ہوتا ہے جب اسے یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ اب میری باری مکمل ہوئی اور یہ جگہ اب کسی اور کے لیے چھوڑ دی جائے۔ اب آتے ہیں میرے گزشتہ بلاگ (پاکستانی کرکٹ اور تین چوتھائی صدی کا قصہ) کی جانب جہاں اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، ساتھ افریقہ اور اب بھارت میں بھی کھلاڑی اس قدر پروفیشنل ہوگئے ہیں کہ جب محسوس کرتے ہیں کہ ان کی کارکردگی میں کمی آرہی ہے یا وہ ٹیم پر بوجھ بن رہے ہیں تو شکریہ کہہ کر دوسروں کے لیے موقع چھوڑ جاتے ہیں۔ وہیں دیگر ملکوں کے کھلاڑی اس معاملے میں ہچکچاہٹ یا فیصلے میں تاخیر کرتے نظر آتے ہیں۔




