سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈمیز میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا آغاز

لاہور (سپورٹس نیوز) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈمیز میں کھلاڑیوں کی باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اکیڈمیز کے پہلے روز سینکڑوں گرلز اور بوائز کھلاڑیوں کو مختلف سیشنز میں ٹریننگ دی گئی،50سے زائدماہر اور کوالیفائیڈ کوچز کھلاڑیوں کو جدید تربیت دے رہے ہیں، سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈمیز میں6سے19سال کی عمر کے 2500 سے زائد بچے اور بچیاں19مختلف کھیلوں میں مفت تربیت حاصل کر رہے ہیں،جس میں کرکٹ، فٹبال، ہاکی، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، ٹینس، باکسنگ، ریسلنگ، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، کراٹے، تائیکو انڈو، آرچری، سکواش، ووشو، جوجِٹسو، اتھلیٹکس، لیزر رن اور کبڈی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں