ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈاداکار سلمان خان کی ممبئی کی مصروف سڑک پر سائیکل چلاتے تصاویر وائرل ہوگئیں۔وائرل تصاویر میں اداکار کو سیاہ رنگ کی ہوڈی کے ساتھ سرمئی رنگ کے شارٹس، سر پر ٹوپی اور پیروں میں جوگرز پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔جب وہ شہر کی مصروف سڑکوں سے گزر رہے تھے تو اداکار کی سیکیورٹی ٹیم بھی ان کے ساتھ ہی موجود تھی۔سلمان خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔




