ہرنائی (نامہ نگار)بلوچستان کے علاقے ہرنائی کی تحصیل شاہرگ سے گیس کمپنی کے 6مزدور اغوا کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے زرغون غر شعبان میں گیس کمپنی کے مزدوروں کو اغوا کیا ہے، مغویوں میں جلات خان، محمدہاشم، کمال خان، جہانگیر خان، محمدعظیم، روزے خان شامل ہیں۔پولیس کے مطابق زرغون غر سے اغوا ہونے والے تمام مزدور پشتون اور دمڑ قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔




