فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران کا وفد چیئرمین میاں عبدالمنان اور صدر الحاج محمد اسلم بھلی کی قیادت میں ارشد مارکیٹ جھنگ بازار کے نومنتخب صدر حاجی عبدالرحمن’ جنرل سیکرٹری منصب علی زین کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دینے جھنگ بازار میں ان کے مرکزی آفس پہنچا’ وفد میں سپریم انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری رانا ایوب اسلم منج’ وائس چیئرمین رانا محمد سکندراعظم خاں’ سینئر نائب صدر آفتاب بٹ’ نائب صدر شیخ آصف انوار’ کوارڈی نیٹر حاجی محمد عابد’ چنیوٹ بازار کے صدر ملک شاہد رسول’ کارخانہ بازار کے صدر میاں اختر محمود’ افغان چوک ریل بازار کے صدر عبدالرحمن مانی’ جنرل سیکرٹری مرزا اعظم شامل تھے’ اس موقع پر ارشد مارکیٹ کی ہردلعزیز شخصیت مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر الحاج منیر احمد نورانی اور ارشد مارکیٹ کی نومنتخب کابینہ کے ارکان بھی موجود تھے’ سپریم انجمن تاجران کے چیئرمین میاں عبدالمنان’ صدر حاجی محمد اسلم بھلی’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج و دیگر مقررین نے ارشد مارکیٹ کے الیکشن میں حاجی اللہ رکھا گروپ کے نامزد امیدواروں کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کی عظیم الشان کامیابی سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ لوگ ہی مارکیٹ کے حقیقی لیڈر ہیں اور مارکیٹ کے تاجر آپ پر غیر متزلزل اعتماد کرتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ کامیابی کے بعد آپ کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ آپ ماضی کی طرح آئندہ بھی اپنے تاجر بھائیوں کی مشکلات کو حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے’ جہاں کہیں ہماری ضرورت محسوس ہو’ ہمیں آواز دیں انشاء اللہ ہم آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے’ سپریم انجمن تاجران کے وائس چیئرمین رانا محمد سکندراعظم خاں’ سینئر نائب صدر آفتاب بٹ’ نائب صدر شیخ آصف انوار’ کوارڈی نیٹر حاجی محمد عابد’ چنیوٹ بازار کے صدر ملک شاہد رسول’ کارخانہ بازار کے صدر میاں اختر محمود’ افغان چوک ریل بازار کے صدر عبدالرحمن مانی’ جنرل سیکرٹری مرزا اعظم نے کہا کہ فیصل آباد کے تاجروں کو جس اتفاق و اتحاد کی آج ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں تھی’ موجودہ حکومت نے تاجروں پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی ہے اگر آج بھی ہم اکٹھے نہ ہوئے اور مل کر جدوجہد نہ کی تو آنے والا کل ہمارے لئے مشکل ترین ثابت ہو گا’ انہوں نے کہا کہ بیوٹیفکیشن کے نام پر آٹھ بازاروں کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے’ وہیکل فری کے نام پر موٹرسائیکلوں سمیت تمام گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے جس کے اثرات ہمارے کاروبار پر پڑے ہیں’ آئیں مل کر اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کریں’ ارشد مارکیٹ جھنگ بازار کے نومنتخب صدر حاجی عبدالرحمن اور جنرل سیکرٹری منصب علی زین نے سپریم انجمن تاجران کے وفد کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور ان کا پرتپاک استقبال کیا’ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ ارشد مارکیٹ کے تاجروں نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم اس پر پورا اتریں گے اور مارکیٹ کے مسائل کو عوامی نمائندوں اور تاجر رہنمائوں کے ساتھ مل کر حل کروائیں گے’ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہرقدم ارشد مارکیٹ اور شہر بھر کے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے اٹھے گا۔




