لاہور میں 14بچوں کی اموات پر اظہار دکھ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کاہنہ ٹیوشن سینٹر لاہورمیں چھت گرنے سے 14بچوں کی اموات پرگہرے دکھ اورغم کا اظہارکرتے ہوئے اسے پوری قوم کیلئے افسوسناک قرار دیا ہے واقع دل انتہائی دکھی اور افسردہ ہے۔ انکاکہناتھاکہ ایسے واقعات کے تدار ک کیلئے حفاظتی اقدامات نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں ان کی حفاظت سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر ورثاء کی مدداورزخمی بچوں کے علاج کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کو صبرو جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں