لارڈز (سپورٹس نیوز)بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک معذور کرکٹ مداح سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جسے دونوں ممالک کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والی اس مختصر ملاقات کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویرات کوہلی وہیل چیئر پر موجود پاکستانی مداح کے پاس رکے، ان سے محبت بھرے انداز میں گفتگو کی اور ان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر ان کی بات توجہ سے سنی۔اس دوران مداح کے ساتھ موجود شخص نے کہا کہ سر! ہم پاکستان سے ہیں۔




