اسلام آباد (سپورٹس نیوز)دانیال اعجاز نے آئی ٹی بی اے ٹین پن باؤلنگ ماسٹرز کپ 2026 جیت لیا جبکہ رانا شہزاد اختر اور فہیم اکبر خان بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر محمد اعجاز الرحمن تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ گزشتہ روز لیزر سٹی باؤلنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز میں اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے تعاون سے کھیلے گئے آئی ٹی بی اے ٹین پن باؤلنگ ماسٹرز کپ 2026 میں دانیال اعجاز نے کامیابی حاصل کر لی جو کہ 185 اور 246 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہے۔




