کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ و میزبان فرح سعدیہ اور اداکار توثیق حیدر نے اپنی شادی کی خبروں پر وضاحت دے دی۔توثیق حیدر اور فرح سعدیہ پاکستان کے مقبول معروف شخصیات ہیں جو کئی سالوں سے پی ٹی وی کے لیے کام کررہے ہیں، ان دونوں نے زیادہ تر پی ٹی وی اسلام آباد سینٹر میں خدمات انجام دیں اور وہ مارننگ شوز میں اپنی سنجیدہ گفتگو کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔توثیق اور فرح نے ڈراموں میں بھی کام کیا اور کئی ہٹ سیریلیز میں دکھائی دیے۔حال ہی میں دونوں نے ویڈیو بنائی جس میں اپنی مبینہ شادی کی خبروں پر بات کی جو یوٹیوبرز کی جانب سے ویز اور سنسنی خیزی کے لیے شیئر کی جارہی ہیں۔




