دبئی (سپورٹس نیوز) پاکستان کے اسپنر ابرار احمد نے آئی سی سی تی 20 رینکنگ میں بھارت کے ورون چکرورتھی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ابرار احمد 736 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں اور ٹاپ رینک بولر راشد خان کے قریب پہنچ گئے ہیں جو 753 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔پاکستان کے محمد نواز 12ویں نمبر پر برقرار ہیں جبکہ فاسٹ بولر سلمان مرزا 20ویں نمبر پر موجود ہیں، شاہین آفریدی 602 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 30ویں نمبر پر براجمان ہیں۔اسپنر عثمان طارق نے بھی 60ویں پوزیشن برقرار رکھی ہے جبکہ سفیان مقیم، صائم ایوب اور شاداب خان کی تینوں کی ٹیمیں بالترتیب 68ویں، 71ویں اور 73ویں پوزیشن ہے۔




