ہماری بیٹی ہی گھر کی اصل الفا اور اینیمل ہے’ عالیہ بھٹ

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی گھریلو زندگی کے بارے میں دلچسپ انداز میں بتایا کہ ان کے گھر کی اصل الفا نہ وہ ہیں اور نہ ہی ان کے شوہر رنبیر کپور بلکہ ان کی ننھی بیٹی رہا کپور ہے۔اپنی آنے والی فلم الفا کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ سے پوچھا گیا کہ کیا حقیقی زندگی میں بھی وہ الفا اور رنبیر کپور اینیمل ہیں اس پر انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ، رہا!عالیہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہماری بیٹی ہی گھر کی اصل الفا اور اینیمل ہے۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ رہا گھر میں سب فیصلے کرتی ہے اور ہمیں اکثر مشورے بھی دیتی رہتی ہے۔اداکارہ نے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک روز میں نے گھر میں جینز پہن لی، تو رہا نے فورا پوچھا، آپ کہاں جا رہی ہیں جب میں نے جواب دیا کہ میں صرف نائٹ سوٹ کے بجائے جینز پہن کر گھر میں بیٹھنا چاہتی ہوں، تو رہا نے کہا کہ نہیں، آپ ایسے نہیں بیٹھتیں۔عالیہ نے مزید کہا کہ مجھے اپنی بیٹی سے بہت تعریفیں سننے کو ملتی ہیں، جس سے مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں