نیویارک (شوبز نیوز)فٹبال کے سپر اسٹار لیونل میسی کی نئی سپر ہیرو فلم میں غیر متوقع جھلک نے مداحوں میں جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔ اسپائیڈرمین: برانڈ نیو ڈے کے تازہ ٹیزر میں میسی کی مختصر موجودگی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں شائقین اس حیران کن اشتراک پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے نئے ٹیزر میں میسی کو اسپائیڈرمین سے ملاقات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ٹیزر جاری ہوتے ہی یہ منظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا اور مداحوں نے اسے فلم کی تشہیری مہم کا سب سے منفرد لمحہ قرار دیا۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ میسی کی جھلک کے ساتھ یہ ٹیزر صرف فلم کی تشہیر کیلیے ہے یا فٹبالر واقعی فلم میں کوئی کردار ادا کرنے والے ہیں۔ لیکن وائرل ویڈیو نے شائقین میں جوش جگا دیا ہے۔فلم میں ٹام ہالینڈ ایک مرتبہ پھر پیٹر پارکر، یعنی اسپائیڈر مین، کا کردار نبھا رہے ہیں۔




