جوا ایپس پروموشن کیس، عروب جتوئی کا فیصلہ جاری

لاہور(شوبز نیوز)جوا ایپس پروموشن کیس میں یوٹیوبر عروب جتوئی کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نصرت علی صدیقی نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ملزمہ کی جانب سے ایڈووکیٹ عثمان لطیف، ایڈووکیٹ برھان الدین، بیرسٹر امرت شیخ، ایڈووکیٹ آفتاب ظفر نے دلائل پیش کئے۔تحریری فیصلہ میں لکھا گیا کہ عدالت یوٹیوبر عروب جتوئی کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور کرتی ہے، ملزمہ کی 1 لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں