رونالڈو کی پنالٹی سے قبل بسم اللہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل

ٹورنٹو (سپورٹس نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے رائونڈ آف 32 میں پرتگال اور کروشیا کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے۔تفصیلات کے مطابق ایک وائرل ویڈیو میں ایسا دکھائی دیتا ہے کہ پنالٹی لینے سے چند لمحے قبل رونالڈو نے آہستہ آواز میں بسم اللہ کہا۔ یہ کلپ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کیا جا رہا ہے تاہم اس بات کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ انہوں نے واقعی یہی الفاظ ادا کیے تھے۔مداحوں نے کہا کہ پنالٹی لینے سے پہلے وہ خود سے کچھ الفاظ دہراتے ہوئے دکھائی دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں