ٹورنٹو(سپورٹس نیوز) پرتگال کے فٹبال شائقین اپنے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب ہوگئے۔کروشیا کے خلاف پرتگال کی جیت کے بعد ٹورنٹو میں پرتگال کی ٹیم کے ہوٹل کے باہر بڑی تعداد میں شائقین جمع ہوئے، جہاں کرسٹیانو رونالڈو نے ہوٹل کے باہر جمع ہوئے شائقین کو ہاتھ لہرا کر جواب دیا۔




