ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ اداکار شاہد کپور ایک بار پھر خبروں میں ہیں، مگر اس بار کسی فلم میں جاندار اداکاری کے باعث نہیں بلکہ اپنی نئی رومانوی کامیڈی فلم کاک ٹیل 2 کی شوٹنگ کے دوران کیے گئے مبینہ مطالبات کے باعث۔ پروڈکشن ٹیم کے ایک رکن نے شوٹنگ کے دوران شاہد کپور کے مطالبوں سے متعلق مختلف انکشاف کئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں شاہد کپور کے ساتھ کریتی سینن اور رشمیکا مندانا بھی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم کی شوٹنگ اٹلی اور بھارت کے مختلف مقامات پر کی گئی۔




