کراچی (شوبز نیوز)پاکستانی اداکارہ کنزا ہاشمی نے خواتین کی حفاظت اور اعتماد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کے پیش نظر ہر خاتون کو یہ شعور ہونا چاہیے کہ وہ کس پر اعتماد کر رہی ہے۔ایک انٹرویو کے دوران کنزا ہاشمی نے ذاتی تحفظ اور ممکنہ خطرات سے متعلق سوالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات قریبی افراد بھی محفوظ ثابت نہیں ہوتے۔اکثر لوگ یہ نہیں جانتے کہ ایسے افراد جو انہیں سب سے زیادہ محفوظ محسوس کراتے ہیں، وہی ان کی جان کے لیے خطرہ بھی بن سکتے ہیں۔ اس لیے بہتر ہے کہ ہر کسی سے محتاط رہا جائے اور اپنی حفاظت خود کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی بھی صورتحال میں معمولی سی تشویش محسوس ہو تو اسے نظر انداز کرنے کے بجائے اس پر توجہ دینی چاہیے۔




