فٹ بال شائقین کرسٹیانورونالڈو کی جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب

ٹورنٹو(سپورٹس نیوز) پرتگال کے فٹبال شائقین اپنے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب ہوگئے۔کروشیا کے خلاف پرتگال کی جیت کے بعد ٹورنٹو میں پرتگال کی ٹیم کے ہوٹل کے باہر بڑی تعداد میں شائقین جمع ہوئے، جہاں کرسٹیانو رونالڈو نے ہوٹل کے باہر جمع ہوئے شائقین کو ہاتھ لہرا کر جواب دیا۔گزشتہ روز پرتگال نے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد کروشیا کو 1ـ2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا تھا، جہاں اس کا مقابلہ اب سپین سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں