لاہور(سپورٹس نیوز)پی سی بی کے بجٹ میں کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہوں اور میچ فیس کے لیے 1100 ملین روپے مختص کر دیے گئے ہیں، رواں برس 45 کرکٹرز کو5 کیٹیگریز میں معاہدوں سے نوازا جائیگا۔ کیٹیگری اے بی (ٹیسٹ اور ون ڈے ) کو ٹیسٹ کی میچ فیس15 لاکھ، ون ڈے ساڑھے 7 لاکھ اور ٹی ٹوئنٹی میں 5 لاکھ روپے ملے گی۔




