لاہور( شوبز نیوز)برصغیر پاک و ہند کے نامور ادکارشہنشاہ جذبات یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی برسی 7 جولائی کو منائی جائے گی۔دلیپ کمار تقسیم ہند سے قبل 11دسمبر 1922 کو پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا ہ کے دارالحکومت پشاور میںپیدا ہوئے ، ان کا اصل نام یوسف خان تھا اور انہوں نے 1944 میں 22 سال کی عمر میں فلم”جوار بھاٹا”سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔وہ اپنے کیریئر میں انداز، داغ، رام اور شام، نیا دور، مدھومتی ،دیوداس اور آدمی جیسی کئی سپر ہٹ فلموں کا حصہ رہے۔




