فٹ بال کی ترقی کیلئے خلوص نیت سے کام کرنا ضروری ہے’ سردار نوید

لاہور (سپورٹس نیوز)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق نائب صدر و سابق صدر پنجاب فٹ بال ایسوسی سردار نوید حیدر خان نے کہا ہے کہ ملک گراس روٹ سطح فٹ بال کے فروغ کے لئے اقدامات اور خلوص نیت کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لئے خلوصِ نیت سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور اس ٹیلنٹ کو زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس کے انعقاد کے ذریعے ہی ابھارا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فٹ بال کی ترقی کے لئے ایک خاص منصوبہ بندی کی ضروری ہے جہاں پر تو فیڈریشنز اپنے ذاتی پسند اور ناپسندیدہ شخصیت کو ممنون کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں