عامر خان شادیاں کرتے رہیں گے’ سلمان خان

ممبئی (شوبز نیوز) بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی گوری اسپرٹ کے ساتھ تیسری شادی کے موقع پر، سپر اسٹار سلمان خان کی جانب سے ماضی میں ان کے بارے میں کہی گئی ایک دلچسپ بات دوبارہ تازہ ہوگئی۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق دی کپل شرما شو میں شرکت کے دوران میزبان کپل شرما نے سلمان خان سے پوچھا تھا کہ عامر عامر نے ابھی سب کو اپنی گرل فرینڈ گوری اسپرٹ سے متعارف کروایا ہے اور آپ تو ان سے چھ مہینے چھوٹے بھی ہیں، وہ رک نہیں رہے، اور آپ شادی کر نہیں رہے؟اس پر سلمان خان نے انتہائی مضحکہ خیز جواب دیتے ہوئے کہا کہ دیکھو، عامر خان کی بات ہی کچھ اور ہے، وہ ایک شاندار شخصیت کے مالک ہیں، پوری دنیا جانتی ہے کہ وہ ایک پرفیکشنسٹ ہیں، جب تک وہ شادی کو ایک دم پرفیکٹ نہیں کر لیں گے، وہ شادیاں کرتے جائیں گے۔واضح رہے کہ عامر خان نے آج ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر تقریب میں گوری اسپرٹ سے تیسری شادی کر لی ہے، نجی تقریب میں جوڑے کے قریبی خاندان اور دوستوں نے شرکت کی۔عامر خان اور گوری اسپرٹ 25 سال قبل ایک دوسرے سے ملے تھے، لیکن پھر ان کے راستے جدا ہوگئے تھے۔ بعد میں 2024 میں اداکار کی کزن نزہت خان کے ذریعے ان کا دوبارہ رابطہ ہوا۔یہ عامر خان کی تیسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے رینا دتا سے شادی کی تھی، جن سے ان کے دو بچے جنید اور ایرا خان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں