کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ، میزبان و سماجی کارکن حنا خواجہ بیات نے کہا ہے کہ انسان کو ہمیشہ شکر گزاری کے ساتھ زندگی گزارنی چاہئے۔ایک انٹرویو میں حنا خواجہ بیات نے بتایا کہ میں اپنے والدین کے انتقال کے بعد اپنے شوہر کی جدائی کا صدمہ بھی برداشت کر چکی ہوں، جو کینسر کے خلاف طویل جدوجہد کے بعد انتقال کر گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ والد کے انتقال کے بعد میری والدہ نے مجھے ایک ایسی بات سکھائی جو آج بھی میری زندگی کا اہم اصول ہے۔ حنا خواجہ بیات نے کہا کہ انسان کو ہمیشہ شکر گزاری کے ساتھ زندگی گزارنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جو زندگی اللہ نے آپ کے لیے لکھی ہے، وہ آپ کو گزارنی ہے، اس لیے ہر دن کو قبول کریں اور شکر گزار رہیں، کیونکہ شکر گزاری ہی زندگی کی اصل کنجی ہے۔اداکارہ کے اس پیغام کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ حنا خواجہ بیات اندر اور باہر دونوں اعتبار سے بہت خوبصورت شخصیت ہیں، جبکہ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ ان کے الفاظ واقعی بہت خوبصورت اور حوصلہ دینے والے ہیں۔




