ملتان (شوبز نیوز) پاکستان کی معروف لوک اور کلاسیکی گلوکارہ ثریا ملتانیکر نمونیا میں مبتلا ہونے کے بعد نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو)میں زیرِ علاج ہیںراحت بانو ملتانیکر نے دنیا بھر میں موجود ثریا ملتانیکر کے مداحوں سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے فی الحال ان کی والدہ سے ملاقات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔،تاکہ انہیں مکمل آرام اور بہتر طبی سہولت فراہم کی جا سکے۔




