سی ایم پنجاب یوتھ گیمز 77ہزار تعلیمی اداروں کی شرکت، عمر کی حد بھی مقرر

لاہور (سپورٹس نیوز) ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیرصدارت اجلاس میں سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کی تیاریوں اور مختلف مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں یونین کونسل سے ڈویژنل سطح تک ہونے والے سپورٹس مقابلوں کی منصوبہ بندی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، جبکہ تعلیمی اداروں کی سطح پر ہونے والے مقابلوں کی تعداد اور کھلاڑیوں کی عمر کی حد کو بھی حتمی شکل دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں