اٹالین ٹینس سٹار یانک نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

لندن(سپورٹس نیوز) اٹالین ٹینس سٹار یانک سنر نے ومبلڈن اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔اٹالین پلیئر نے کوارٹر فائنل میں جرمنی کے جان لینارڈ سٹرف کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ویمن کیٹیگری میں امریکا کی کوکو گاف نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔کوارٹر فائنل مرحلے میں یانک سنر نے جرمنی کے جان لینارڈ سٹرف کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے انہیں سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، اٹالین کھلاڑی نے میچ کے دوران جارحانہ کھیل اور بہترین شاٹس کا مظاہرہ کیا،حریف کسی بھی مرحلے پر میچ میں واپسی نہ کر سکے۔دوسری جانب ویمنز سنگلز ایونٹ میں امریکا کی نامور ٹینس سٹار کوکو گاف نے بھی اپنی عمدہ فارم برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں