فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران سمندری روڈ کے نائب صدر میاں محمد رازق منیرکی طرف انجمن تاجران سمندری روڈ کے عہدیداران ‘ واسا سی بی اے یونین کے نومنتخب صدر میاں مقصود احمداور تاجر برادری کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا’ عشائیہ تقریب میںانجمن تاجران سمندرری روڈ کے صدر چوہدری علی اختر’ جنرل سیکرٹری میاں رفیع’ ڈی ایس پی میاں عامر وحید’ انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا’ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض’ واسا یونین کے صدر میاں مقصود احمد’ بیرسٹر میاں آفاق طاہر’ صدر ڈسٹرکٹ بار میاں محمد طارق محمود’ میاں محمد راشد منیر’ میاں نعیم اقبال’ میاں رضوان صدیق’ ڈاکٹر میاں دائود’ میاں یحییٰ’ مہر شکیل’ میاں عمیق وقاص’ چوہدری محمد آصف’مہر عامر رفیق’ مرزا محمد رفیق’ فضل امین’ ملک خالد’ ملک رضوان احمد’ میاں علیم جاوید’ میاں عثمان جاوید کے علاوہ دوست احباب نے شرکت کی’ عشائیہ تقریب میں مہمانوں کی بھرپور شرکت پر میزبان انجمن تاجران سمندری روڈ کے نائب صدر میاں محمد رازق منیرنے سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تاجر برادری میں اتفاق و اتحاد کی جتنی آج ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں تھی’ انہوں نے آپس میں پھرپور روابط پر زور دیا’ عشائیہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران سمندری روڈ کے صدر چوہدری علی اختر’ جنرل سیکرٹری میاں رفیع نے کہا کہ سمندری روڈ کے تاجر سلپ روڈ کی ناگفتہ بہ حالت کی وجہ سے سخت پریشانی میں مبتلا ہیں’ سیوریج کے بوسیدہ نظام کی بدولت گندا پانی ناصرف سلپ روڈ پر جمع رہتا ہے بلکہ مین سمندری روڈ پر بھی جمع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے کسٹمر یہاں آنے سے کترانے لگے ہیں’ ہماری نئے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد میاں نعمان صدیق سے اپیل ہے کہ سمندری روڈ کا خود وزٹ کریں اور یہاں تاجروں اور دکانداروں کو اس اذیت سے نجات دلائیں’ انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا’ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض نے کہا کہ حکومتی ٹیکس پالیسیاں چھوٹے تاجروں کیلئے کسی بھی طرح بہتر نہیں ہیں’ وفاقی اور صوبائی بجٹ میں تاجروں کو دیا گیا ریلیف ناکافی ہے’ ہم حکومت سے استدعا کرتے ہیں کہ ٹیکس ریفارمز کو مزید بہتر کیا جائے’ ٹیکسوں کی شرح میں کمی کی جائے تاکہ چھوٹے تاجر سکون کے ساتھ اپنا کاروبار کر سکیں۔




