ممبئی(سپورٹس نیوز) سابق بھارتی کرکٹر اور بی سی سی آئی کے سابق صدر سارو گنگولی اور اداکارہ نغمہ کے بریک اپ کی اصل وجہ سامنے آگئی۔سابق بھارتی کرکٹر اور بی سی سی آئی کے سابق صدر سارو گنگولی اپنی شاندار کپتانی اور ریکارڈز کے باعث کرکٹ کی دنیا کا ایک بڑا نام ہیں۔ انہوں نے بھارتی ٹیم کو 2002 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جتوائی اور 2003 کے ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچایا۔تاہم ان کی پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ ساتھ ان کی ذاتی زندگی بھی 2000 کی دہائی کے آغاز میں میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہی، جس کی وجہ اداکارہ سے سیاستدان بننے والی نغمہ کے ساتھ ان کا مبینہ افیئر تھا۔سارو گنگولی نے 1997میں اپنی بچپن کی محبت ڈونا رائے سے شادی کی تھی۔




