مستونگ (سپورٹس نیوز) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کرکٹ گرائونڈ میں میچ کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 کھلاڑی جاں بحق ہوگئے۔کھلاڑی اور تماشائی اپنی جانیں بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگ نکلے۔ پولیس کے مطابق مستونگ کے علاقے شمس آباد کراس پر کرکٹ میچ کے دوران گرائونڈ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت آیوش اور ساگر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ کھلاڑی اور تماشائی اپنی جانیں بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگ نکلے۔




