امریکی ٹک ٹاکر ڈریم ڈول بری فائرنگ سے ہلاک

فلوریڈا (شوبز نیوز) امریکا کی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر بریانا جانسن، جو ڈریم ڈول بری Dreamdoll_Brii کے نام سے جانی جاتی تھیں، فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہو گئیں۔پولیس کے مطابق 21 سالہ بریانا جانسن لائم گرین رنگ کی لگژری کار لمبرگینی یورس Lamborghini Urus چلا رہی تھیں، جبکہ گاڑی میں ان کے ساتھ 2 دیگر افراد بھی سوار تھے، اسی دوران نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں