اسلام آباد(سپورٹس نیوز) قومی ہاکی ٹیم کے غیر ملکی کوچز پاکستان پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے پاکستان ہاکی کی بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔کوچنگ سٹاف میں فٹنس کوچ ڈیوڈ ڈائر، گول کیپنگ سپیشلسٹ باب ویلڈوف، ٹیکنیکل کوچ اور سپورٹس سائیکالوجسٹ کرس بوون شامل ہیں۔غیر ملکی کوچز نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی انتظامیہ سے ملاقات کی۔




