فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت ہیٹ ویو ریلیف کیمپس کے قیام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر کے اہم مقامات پر ہیٹ ویو ریلیف کیمپس کے قیام کی ہدایت کی اور کہا کہ کیمپس میں پینے کا ٹھنڈا پانی، ابتدائی طبی امداد اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام ریلیف کیمپس فوری فعال کریں تاکہ شہریوں کو شدید گرمی کے دوران ہر ممکن سہولت میسر ہو۔ڈپٹی کمشنر نے جھنگ روڈ پر میٹرو بس پراجیکٹ کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ بھی کیا اور اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ لی۔انہوں نے یوٹیلٹی سروسز کی منتقلی کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کلیم شہید پارک میں قائم کی گئی ای لائبریری کا دورہ کیا اور کتب بینی کے شوقین کے لئے دستیاب سہولیات دیکھیں۔




