فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن کی انتظامیہ کمیٹی کا اہم اجلاس سینٹرل چیئر مین چوہدری خالد محمود چیمہ کی زیر صدارت ہوا ۔اجلاس میں سر پرست اعلی چوہدری جاوید صادق کاہلوں سینئر وائس چیئر مین خالد عزیز مخی، وائس چیئر مین شیخ عامر نثار، سابق چیئر مین چوہدری محمد نواز،خرم اخلاق منج، اعجاز ناگرہ، عامر رضا، چوہدری احسان الحق، سیکر ٹری جنرل ملک طاہر مجید ، سعید بھٹی اور دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں متفقہ طور پر انتخابی شیڈول الیکشن 20206/28کی متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی۔شیڈول کے مطابق 18جولائی کو ووٹر لسٹ جاری کی جائے گی،سیکر ٹری جنرل کے پاس ووٹر لسٹ پر اعتراض25جولائی،فیصلے کے خلاف اپیل31جولائی، اپیل پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ3اگست،حتمی ووٹر لسٹ19اگست،ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے کاغذات نامزدگی24اگست،امیدواروں کی لسٹ کا اجرا26اگست،امیدواروں کی نامزدگی پر اعتراضات28اگست،اعتراضات پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ 31اگست،ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے امیدواروں کی حتمی لسٹ12ستمبر،ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے پولنگ19ستمبر،عہدیداروں کے لئے کاغذات نامزدگی21ستمبر،عہدیداران کے امیدواروں کی حتمی لسٹ 22ستمبر،عہدیداران کے انتخاب کے لئے پولنگ24ستمبر کو ہو گی جبکہ ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس عام26ستمبر کو ہو گا۔




