شوبز میں پیسوں کی خاطر جھوٹ دکھایا جاتا ہے،حرامانی

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ حرا مانی نے شوبز انڈسٹری کو جھوٹا قرار دے دیا۔ا کہا کہ شوبز میں ہر چیز جھوٹ ہے، پیسوں کی خاطر جھوٹ دکھایا اور پھیلایا جاتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ یہی ہمارا کام ہے، ہمیں اسی کے پیسے مل رہے ہیں، جب تک ہم چیزوں کو گلیمرائز کر کے ضرورت سے زیادہ بڑھا چڑھا کر نہیں دکھائیں گے تو لوگوں کی توجہ حاصل نہیں ہو گی کہا کبھی کبھی مولا جٹ جیسی فلم دیکھ کر رشک ہوتا ہے کہ شاید میں بھی ایسا کردار کر سکتی لیکن پھر جب اپنے گھر میں اپنے بچوں کو دیکھتی ہوں تو سب کچھ بھول جاتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ بس یہی زندگی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں سوچتی ہوں کہ میرے بچوں کے لئے صرف میں ہی ان کی ماں ہوں اور میری جگہ کوئی اور نہیں لے سکتا، یہی مجھے حسد کرنے سے روکتا ہے اور میں زندگی میں جو مل گیا اس سے خوش رہتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں