ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اننیا پانڈے نے ومبلڈن مینز سنگلز سیمی فائنل میچ میں شرکت کرکے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ اننیا پانڈے ومبلڈن مینز سنگلز سیمی فائنل میچ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شاندار اور اسٹائلش انداز اپنایا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔اس موقع پر اداکارہ نے مشہور فیشن برانڈ رالف لارین کا تیار کردہ میریگوٹ کاٹن بلینڈ، پاپلن ڈے ڈریس کا انتخاب کیا جو گہرے سرخ رنگ کا تھا۔انہوں نے اس دوران کم جیولری کا استعمال کیا اور ساتھ میں پرتعیش شینل ہینڈ بیگ کیری کیا۔




