فیفا ورلڈ کپ فائنل میچ دیکھنے کے لیے امتحان ملتوی

نیویارک (سپورٹس نیوز) فیفا ورلڈ کپ کا فائنل اگلے ہفتے کھیلا جائے گا اس بڑے مقابلے کے باعث اسکول امتحان ملتوی کر دیا گیا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2026اختتامی مراحل کی جانب گامزن ہے اور اگلے ہفتے 19 جولائی کو اس کا فائنل کھیلا جائے گا۔ یہ کھیل دنیا بھر میں مشہور ہے اور شائقین کی بڑی تعداد اس کو دیکھنے کے لیے راتوں کو جاگتی ہے۔خطے کے وقت کے مطابق یہ میچ 20 جولائی کی درمیانی شب ہوگا، جس کو دیکھنے کے لیے لوگ رات کو جاگیں گے اور پھر اپنی پسندیدہ ٹیم کی جیت پر جشن بھی منائیں گے۔اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتی شہر کولکتہ کے سب سے پرانے اور ممتاز تعلیمی اداروں میں سے ایک ساتھ پوائنٹ ہائی اسکول نے پیر 20 جولائی اور منگل 21 جولائی کے روز ہونے والا پرچے ملتوی کر دیے ہیں تاکہ اپنے طلبہ اطمینان سے ورلڈ کپ کا فائنل دیکھ سکیں۔اسکول انتظامیہ کے مطابق 20 اور 21 جولائی کو شیڈول چھٹی سے دسویں جماعت تک کے ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں