ہائیکو(سپورٹس نیوز) ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔گروپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے قازقستان کو 0-3 سے شکست دی۔پاکستان نے یک طرفہ مقابلے میں 14-25، 12-25 اور 9-25 کے اسکور سے کامیابی اپنے نام کی، مسلسل 2 گروپ میچز جیتنے کے بعد پاکستان نے کوارٹر فائنل کے لیے اپنی جگہ یقینی بنا لی ہے۔




