میگھا نے ملی نغمے ”میں اپنے دیس پر صدقے” کی ریکارڈنگ مکمل کر لی

لاہور( شوبز نیوز) نامور گلوکارہ میگھانے اپنے نئے ملی نغمے ”میں اپنے دیس پر صدقے”کی ریکارڈنگ مکمل کر لی۔ وطن سے محبت اور قومی جذبے کو اجاگر کرنے والے اس گیت کی شاعری شاز ملک کی ہے جبکہ موسیقی کی ترتیب سید ظہیر رضوی نے دی ہے۔ گانے کی مکسنگ اور ماسٹرنگ سردار اسٹوڈیومیں مکمل کی گئی۔ رواں ہفتے اس ملی نغمے کی ویڈیو کی عکسبندی کا آغاز کیا جائے گا۔گلوکارہ میگھا نے کہا کہ ”میں اپنے دیس پر صدقے”صرف ایک ملی نغمہ نہیں بلکہ اپنے وطن پاکستان سے محبت، وفاداری اور قربانی کے جذبے کی ترجمانی ہے۔ اس کے ذریعے نوجوان نسل میں حب الوطنی کا پیغام عام کرنا چاہتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں