لاہور( شوبز نیوز)سینئر اداکارنعمان اعجاز نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتی لوگ اپنی بجائے دوسروں کی زندگی اور کاموں کی فکر کیوں کرتے ہیں،اپنے کام سے کام رکھنے کے بجائے دوسروں میں کیڑے نکالنا اور بلاجواز تنقید کرنا آج کل ایک فیشن بن چکا ہے۔انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے کہا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسے رویوں کو خوب پذیرائی اور ٹرینڈ بھی مل جاتا ہے جس سے منفی ذہنیت رکھنے والوں کی مزید حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں مثبت سوچ، برداشت اور تعمیری تنقید کو فروغ دینے کی ضرورت ہے




