لاہور(سپورٹس نیوز)قومی سلیکٹر اور قومی اکیڈمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مصباح الحق نے نوجوان کرکٹرز پر غیر ضروری دباؤ ڈالنے کے بجائے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کامیابی کیلئے صرف ٹیلنٹ کافی نہیں ، نظم و ضبط، مستقل مزاجی اور سخت محنت بھی ضروری ہے۔ایک انٹرویومیں مصباح الحق نے کہا کہ کامیابی کے لیے صرف ٹیلنٹ کافی نہیں بلکہ نظم و ضبط، مستقل مزاجی اور سخت محنت بھی ضروری ہے۔ مصباح الحق نے کہا کہ کوچز، مینٹورز اور والدین نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی ضرور کریں تاہم ان پر ایسا دباؤ نہ ڈالیں جو ان کے کھیلنے کے جذبے اور اعتماد کو متاثر کرے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کو ذمہ داری دینا ضروری ہے




