پیڈل سپورٹس کھلاڑیوں کیلئے اہم ہے’ عاقب جاوید

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی کرکٹرز کے لیے طویل دورانیے کے کیمپس میں پیڈل اسپورٹس کھیلنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پیڈل اسپورٹس کی سہولت قائم کر دی گئی ہے۔ پیڈل اسپورٹس کے لیے قومی کرکٹرز کو دور نہیں جانا پڑتا بلکہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ وہ پیڈل اسپورٹس کا شوق بھی پورا کر سکتے ہیں اور اپنی فٹنس کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے بتایا کہ پیڈل اسپورٹس کھیلنے میں آسان ہے اور فٹنس کے لیے اچھا ہے، یہ گیم شوق سے کھیلا جاتا ہے، پہلے کھلاڑی پیڈل کھیلنے کے لیے دور جاتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو طویل کیمپس کے دوران ایسا ماحول اور سہولیات دیں جس سے ان کا کھیل بہتر ہو ۔عاقب جاوید نے کہا کہ طویل کیمپ میں ضروری نہیں ہے کہ کھلاڑی صرف کرکٹ کھیلیں، ہر دوسرے روزپیڈل اسپورٹس کھیلنا لازمی ہے، کھلاڑی 40 منٹ تک پیڈل کھیل سکتے ہیں، اس کھیل سے فٹنس بہتر ہو گی اور موو منٹ کی وجہ سے فیلڈنگ سے بھی اس کھیل کا سو فیصد تعلق ہے۔عاقب جاوید نے کہا کہ باسکٹ بال کورٹس بھی منصوبے کا حصہ ہیں، باسکٹ بال کھیلنے سے بھی کرکٹرز کو فائدہ ہو گا، کرکٹرز کے لیے گیم روم بھی بنا رہے ہیں جہاں اسنوکر سمیت دیگر کھیل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں