ارجنٹینا کی ٹیم کو سیاسی بینر آویزاں کرنے پر کارروائی کا سامنا

اٹلانٹا (سپورٹس نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف 2-1 کی ڈرامائی فتح کے بعد ارجنٹینا کی پوری ٹیم کو تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ میچ کے بعد مڈ فیلڈر جیووانی لو سیلسو اور دفاعی کھلاڑی نکولاس اوتامندی نے مالویناس ارجنٹینا کا حصہ ہے لکھا ہوا بینر اٹھا کر جشن منایا جس پر تنازع کھڑا ہو گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بینر فاکلینڈ جزائر سے متعلق ارجنٹینا کے دعوے کی نمائندگی کرتا ہے۔ فیفا اور انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن بورڈ کے قوانین کے مطابق میچز کے دوران سیاسی نعروں، علامات اور بینرز کی نمائش ممنوع ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں کھلاڑیوں یا ٹیم کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔ارجنٹینا کی نائب صدر وکٹوریہ ویارویل نے بھی سوشل میڈیا پر اس معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مالویناس ارجنٹینا کا ہے اس بینر کو سٹیڈیم میں لانے سے روکا گیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں