شہناز گل کا راگھو کیساتھ تعلق کی خبروں پر بات کرنے سے گریز

چندی گڑھ (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ شہناز گل نے بالآخر راگھو جویال کے ساتھ تعلق کے بارے میں سوال کو گول مول کرگئیں۔ چند روز قبل ایک سالگرہ کی تقریب میں دونوں کی ایک ساتھ آمد نے لوگوں کی توجہ حاصل کی تھی۔یہ قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب ایک وائرل ویڈیو میں راگھو کو شہناز کو ہجوم سے بچاتے ہوئے دیکھا گیا جب وہ تقریب سے باہر نکل رہی تھیں، جبکہ مداحوں نے شہناز کو ان کے کندھے کا سہارا لیتے ہوئے بھی دیکھا۔ایک انٹرویو میں چندی گڑھ (پنجاب)سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی پر بات نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنی توجہ راگھو کی آنے والی نئی فلم پر مرکوز کر دی۔انہوں نے کہا کہ براہِ کرم ذاتی سوالات نہ کریں۔ میرے دوست کی فلم آ رہی ہے، بھائی تیرا اسٹار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں